پاکستان
Time 19 اپریل ، 2021

شہباز شریف کو ضمانت ملے گی یا نہیں؟ فیصلے کیلئے لاہور ہائیکورٹ کا نیا بینچ تشکیل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر فیصلے کیلئے لاہور ہائیکورٹ کا نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل دیا ہے جبکہ بینچ میں جسٹس عالیہ نیلم اورجسٹس شہباز رضوی بھی شامل ہیں۔

تین رکنی بینچ 21 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں دو رکنی بنچ کی رائے تقسیم ہونے کے باعث رجسٹرار نے ریفری جج کی تقرری کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوایا تھا۔

آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں جسٹس سردارسرفرازڈوگر نے شہباز شریف کی ضمانت منظور جبکہ جسٹس اسجد جاوید گھرال نے درخواست مسترد کردی تھی۔

مزید خبریں :