کھیل
Time 19 اپریل ، 2021

محمد عباس کی کاؤنٹی کرکٹ میں شاندار بولنگ

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس نے کاؤنٹی کرکٹ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔

کاؤنٹی کرکٹ میں ہیمپشائرکی نمائندگی کرتے ہوئے  محمد عباس نے مڈل سیکس کےخلاف میچ میں9  وکٹیں حاصل کیں جس میں پہلی اننگز میں ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے۔

پہلی اننگز میں محمد عباس نے ہیٹ ٹرک سمیت 6 وکٹیں لیں، محمد عباس کی بولنگ کی بدولت ہیمپشائر نے 249رنز سے کامیابی حاصل کی ۔

محمد عباس کا کہنا ہے کہ کاؤنٹی کرکٹ میں سیزن کا آغاز اچھا ہوا ہے خوشی ہے کہ ہے پہلے دو میچز میں کامیابی ملی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ میری کوشش یہی ہے کہ کاؤنٹی کرکٹ کھیل کر ردہم حاصل کروں لمبی بولنگ کر کے اپنا اعتماد بحال کرنا چاہتا ہوں اعتماد اور ردہم کے ساتھ ایک بار پھر ملک کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہوں۔

محمد عباس نے کہا کہ میں اپنے ورک لوڈ کو بھی سیٹ کر رہا ہوں ٹارگٹ یہی ہے کہ ٹیم میں واپس آنا ہے جب بھی موقع دیا گیا تو ملک کے لیے کھیلنا چاہوں گا۔

مزید خبریں :