20 اپریل ، 2021
پاکستان میں طبی ماہرین نے کورونا سے بچاؤ کے لیے ایک سے زیادہ ویکسینز کے استعمال کو فائدہ مند قرار دے دیا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کسی کو ایک سےزیادہ مختلف کمپنیوں کی ویکسین لگوانے کی سہولت موجود ہو تو وہ اس کا فائدہ اٹھا سکتا ہے تاہم بعض طبی ماہرین کی جانب سے اس حوالے سے محتاط رہنےکا مشورہ دیا گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مختلف ملکوں میں ایک سے زیادہ ویکسین لگوانے کے ٹرائلزکا حتمی نتیجہ نہیں آیا اس لیے فی الحال اس سے بچنا بہتر ہے۔
دوسری جانب دنیا کے مختلف ممالک میں اس حوالے سے ٹرائلز جاری ہیں تاہم کہیں سے بھی ایک ہی شخص کو مختلف ویکسینز دیےجانے کے منفی نتائج تاحال ریکارڈ پر نہیں آسکے ہیں۔
لہٰذا کہا جاسکتا ہےکہ فی الوقت سب سے پہلا کام ویکسین لگوانےکا ہے اور اگر کسی کے پاس ایک سے زیادہ مختلف کمپنیوں کی ویکسین لگوانے کی سہولت موجود ہے تو وہ اس کا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ پاکستان میں اس حوالے سے فی الحال کوئی قانونی پیچیدگی بھی حائل نہیں کی گئی ہے۔