Time 21 اپریل ، 2021
دنیا

کورونا کیسز لگاتار خطرناک شرح سے بڑھ رہے ہیں: سربراہ عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے کیس لگاتار 8 ہفتوں سے خطرناک شرح سے بڑھ رہے ہیں۔

 ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈ روس نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ ہفتے 5.2 ملین سے زیادہ نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے  اور یہ شرح کورونا وائرس شروع ہونے کے بعد ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وائرس سے اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے اور کورونا سے اب تک باضابطہ طور پر 30 لاکھ سے زیادہ افراد جان سے جاچکے ہیں۔

ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ 10 لاکھ اموات کو پہنچنے میں 9  ماہ لگے لیکن 20 لاکھ تک پہنچنے میں 4 ماہ اور 3 لاکھ اموات تک پہنچنے میں 3 ماہ لگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب کورونا کی زد میں نوجوان بھی آرہے ہیں، 25 سے 59 سال کی عمر کے لوگوں میں انفیکشن اور اسپتال میں داخل ہونے کی شرح خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے۔

مزید خبریں :