دنیا
Time 21 اپریل ، 2021

کورونا کا شکار دھونی کے والدین اسپتال منتقل

فوٹوفائل

بھارتی کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کے والدین کو کورونا مثبت آنے کے بعد اسپتال میں داخل کرلیا گیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھونی کے والدین کو بھارتی ریاست جھارکنڈ رانچی کے نجی اسپتال سپر اسپیشلیٹی میں داخل کیا گیا ہے ۔

بھارتی میڈٰیا کے مطابق دھونی کے والدین کی آکسیجن کی سطح مستحکم ہے۔

غور طلب بات یہ ہے کہ دھونی اس وقت انڈین پریمیئر لیگ کے 14 ویں ایڈیشن میں چنائی سپر کنگ کی قیادت کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ اس دوران متعدد بھارتی اداکار  و کرکٹر کورونا کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔

مزید خبریں :