Time 21 اپریل ، 2021
انٹرٹینمنٹ

کارتک آریان کو نکالے جانے کے بعد فلم دوستانہ 2 میں کون مرکزی کردار اداکرے گا؟

گزشتہ دنوں کارتک آریان کو کرن جوہر نے ان کے رویے کی وجہ سے فلم ’دوستانہ 2‘ کی کاسٹ سے نکال دیا تھا— فوٹو:فائل 

بالی وڈ اداکار کارتک آریان کے فلم ’دوستانہ 2‘ سے نکالے جانے کے بعد کرن جوہر کو مرکزی کردار کی تلاش ہے۔

گزشتہ دنوں کارتک آریان کو کرن جوہر نے ان کے رویے کی وجہ سے فلم ’دوستانہ 2‘ کی کاسٹ سے نکال دیا تھا جس کے بعد کئی اداکاروں کو فلم کی کردار کی پیشکش کی گئی ہے۔

بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھاکہ فلم کے مرکزی کردار کیلئے اکشے کمار کو پیشکش کی گئی تاہم اب راج کمار راؤ کو پروڈیوسر کی پہلی پسند قرار دیا جارہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق راجکمار راؤ پہلے بھی فلم کے مرکزی کردار کیلئے کرن کی پہلی پسند تھے لیکن انہوں نے مصروفیات کے باعث فلم میں کام کرنے سے معذرت کی تھی۔

تاہم اب ایک بار پھرانہیں اس کردار کیلئے کاسٹ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ اس فلم میں اداکارہ جھانوی کپور اور لکش لالوانی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

یہ فلم 2008 میں ریلیز ہونے والی دوستانہ کا ریمیک ہے جبکہ دوستانہ میں ابھیشیک بچن، جان ابراہم اور پریانکا چوپڑا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

مزید خبریں :