Time 22 اپریل ، 2021
پاکستان

بھارتی فورس کا پاکستانی جاسوس کبوتر پکڑنے کا مضحکہ خیز دعویٰ

بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز نے ایک اور پاکستانی جاسوس کبوتر پکڑنے کا مضحکہ خیز دعویٰ کردیا۔

جیو نیوز کےمطابق بھارتی پولیس نے اس حوالے سے مقدمہ درج کرنے کے لیے قانونی ماہرین سے رائے مانگ لی ہے۔

بھارت کا دعویٰ ہےکہ کبوتر17 اپریل کو پاکستانی علاقے واہگہ کے قریب سے اڑتا ہوا بھارتی علاقے رورانوالہ میں چلا گیا اور یہ پاکستانی کبوتر پولیس کانسٹیبل کےکندھے پربیٹھ گیا جب کہ کبوتر کا معائنہ کیا گیا تو اس کی ٹانگ پرکاغذ بندھا ہوا تھا۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہےکہ کبوترکی ٹانگ کے ساتھ سفید کاغذ پر پاکستانی موبائل نمبر لکھاہے۔

جیونیوز کے مطابق یہ پاکستانی موبائل نمبر جلو موڑ کے قریب موٹر ورکشاپ کے مالک کا نکلا ہے اور ورکشاپ کے مالک نے اپنا کبوتر لاپتا ہونے کی تصدیق کی  ہے۔

مزید خبریں :