Time 22 اپریل ، 2021
پاکستان

سی ٹی ڈی نے کوئٹہ دھماکے کو خودکش حملہ قرار دے دیا

فوٹو: اے ایف پی

کوئٹہ: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے ہوٹل کی پارکنگ میں ہونے والے دھماکے کو خودکش قرار دے دیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گزشتہ رات ہوٹل میں ہونے والے دھماکےکی تحقیقات جاری ہیں اور شواہد کے مطابق ہوٹل میں دھماکا خودکش تھا۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہےکہ دھماکے کے وقت خودکش حملہ آور گاڑی میں موجود تھا جب کہ دھماکا خیز مواد کی نوعیت کا معلوم کیاجارہاہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے۔


مزید خبریں :