Time 22 اپریل ، 2021
پاکستان

کراچی میں کاروبار کے ایام میں ایک بار پھر تبدیلی کردی گئی

تجارتی مراکز ہفتہ اور اتوار کے بجائے اب جمعہ اور اتوار کو بند رہیں گے جبکہ ہفتے کو کاروبار کھلا رہے گا۔— فوٹو: فائل

کراچی میں کاروبار کے دنوں میں ایک بار پھر تبدیلی کردی گئی ہے اور اب شہر میں تجارتی مراکز جمعہ اور اتوار بند رہیں گی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق کراچی میں ہفتہ وار ’سیف ڈیز‘ ایک بار پھر تبدیل کردیے گئے ہیں۔

تجارتی مراکز ہفتہ اور اتوار کے بجائے اب جمعہ اور اتوار کو  بند رہیں گے جبکہ ہفتے کو کاروبار کھلا رہے گا۔

کراچی تاجر اتحاد کا کہنا ہے کہ نئے نوٹیفکیشن کے بعد کاروباری مراکز کل یعنی جمعہ کو بند رہیں گے۔

خیال رہے کہ کورونا کی وجہ سے اس سے قبل مارکیٹیں جمعہ اور اتوار ہی بند ہورہی تھیں تاہم سندھ حکومت نے اچانک ہفتہ اتوار مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کردیا تھا۔

علاوہ ازیں صوبے میں کاروباری اوقات سحری سے شام 6 بجے تک ہیں اور اس حوالے سے کوئی تبدیلی سامنے نہیں آئی۔

مزید خبریں :