Time 23 اپریل ، 2021
پاکستان

حیدرآباد: کورونا کیسز میں تشویشناک اضافہ، واحد کووڈ وارڈ مریضوں سے بھر گیا

حیدرآباد میں کورونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافے کے باعث انتظامیہ مخصوص علاقوں میں لاک ڈاون پر غور کررہی ہے  جب کہ لیاقت یونیورسٹی اسپتال میں قائم واحد کووڈ وارڈ مریضوں سے بھر سے گیا۔

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں کورونا وائرس کی تیسری لہر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، مثبت کیسز کی شرح 19 فیصد تک جا پہنچی ہے جب کہ حیدرآباد کے واحد سرکاری اسپتال لیاقت یونیورسٹی میں قائم کووڈ وارڈ مریضوں سے بھر گیا ،ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہےکہ جہاں کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا تو لاک ڈاؤن اور اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جاسکتا ہے۔


مزید خبریں :