عمران اشرف کی کاپی چائلڈ’ ثانیہ‘

فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

اداکار عمران اشرف نے مداحوں سے اپنی کاپی چائلڈ ثانیہ کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کی درخواست کی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عمران اشرف کی جانب سے گزشتہ روز ایک بچی کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں اداکار نے بچی کے ٹیلنٹ کی تعریف کرتے ہوئے مداحوں سے ویڈیو پوری دیکھنے کی درخواست کی اور ساتھ ہی sania fun swag کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے کہا۔

ویڈیو میں ثانیہ کو عمران اشرف کے مقبول ڈرامائی کردار بھولا اور موسیٰ کی اداکاری کو بہترین انداز میں کاپی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب عمران اشرف کی ویڈیو پوسٹ کو  اب تک ایک لاکھ 62ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

مزید خبریں :