Time 24 اپریل ، 2021
پاکستان

خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں آکسیجن کے استعمال میں غیر معمولی اضافہ

پشاور: خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں آکسیجن کے استعمال میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔ 

وزارت محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ ہفتے میں خیبرپختونخوا کے 8 بڑے اسپتالوں میں آکسیجن کا استعمال 83 فیصد بڑھ گیا، 8 بڑے اسپتالوں میں آکیسجن کا یومیہ استعمال 40 ہزارلیٹر سے بڑھ کر 72 ہزار500 لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔

خیبر ٹیچنگ اسپتال میں یومیہ آکسیجن استعمال 6 ہزار لیٹرسے بڑھ کر 7 ہزار 500 لیٹرہوگیا ہے جس کے بعد اسٹوریج پلانٹ میں آکسیجن کا ذخیرہ 10 ہزار لیٹر تک بڑھا دیا ہے۔

سیکرٹری صحت خیبرپختونخوا امتیاز حسین شاہ نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال صوبے میں آکسیجن کی کوئی کمی نہیں البتہ خدشہ ہے سندھ میں کورونا بڑھنے سے پنجاب سے خیبرپختونخوا کو آکسیجن سپلائی کم نہ ہوجائے، سندھ کے پلانٹس پنجاب کو بھی آکسیجن فراہم کررہےہیں۔


مزید خبریں :