25 اپریل ، 2021
جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بیجورن فورٹن نے اہلیہ کے ہمراہ اسلام قبول کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیجورن فورٹن نے گزشتہ رات اپنی اہلیہ کے ہمراہ دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعلان کیا اور انہوں نے اپنا نام عماد رکھا ہے۔
جنوبی افریقی کرکٹر تبریز شمسی اور ان کی اہلیہ کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر بیجورن فورٹن اور ان کی اہلیہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے جوڑے کو دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر مبارکباد دی گئی جسے بعد ازاں بیجورن اور ان کی اہلیہ مشکی ایسن نے بھی شیئر کیا۔
26 سالہ کرکٹر بیجورن فورٹن نے ستمبر 2019 میں جنوبی افریقا ٹیم کے لیے عالمی سطح پر ڈیبیو کیا تھا۔
خیال رہے کہ بیجون جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے دوسرے کھلاڑی ہیں جنھوں نے اسلام قبول کیا ہے، اس سے قبل میڈیم فاسٹ بولر پارنیل بھی 2011 میں اسلام قبول کرچکے ہیں۔