Geo News
Geo News

Time 25 اپریل ، 2021
پاکستان

پاکستان اسٹیل میں آکسیجن کا بڑا پیداواری یونٹ موجود ہونے کے باوجود بند

کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ملک میں آکسیجن کی کمی کا خدشہ ہے  اور دوسری جانب  پاکستان اسٹیل ملز میں آکسیجن کا بڑا پیداواری یونٹ موجود تو مگر بند پڑا ہے۔

 حکام کے مطابق پاک اسٹیل ملز کا آکسیجن پلانٹ 15 ہزار 200 کیوبک میٹر فی گھنٹہ پیداوار دے سکتا ہے۔

 ماہرین کے خیال میں آکسیجن پلانٹ چلانے کے لیے اسٹیل ملز کا مین پلانٹ چلانے کی ضرورت نہیں ہوگی، اس کے علاوہ آکسیجن گیس سلنڈرز کی کمی ہونے پر سلنڈرز مینو فیکچرنگ بھی ممکن ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں آکسیجن نہ ہونے سے ہلاکتوں کی اطلاعات دل دہلانے والی ہیں اور ماہرین نے خدشہ ظاہرکیا ہےکہ کورونا کیسز میں اضافہ جاری رہا تو پاکستان میں بھی آکسیجن کی قلت پیدا ہوسکتی ہے۔