’فالتو میں اچھا بننے کی کوشش کیوں کرتے ہو؟‘ بھائی کی نواز الدین صدیقی پر تنقید

کورونا کی بدترین صورتحال کے دوران بالی وڈ اداکاروں کی جانب سے چھٹیاں منانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر نواز الدین صدیقی نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا— فوٹو:فائل 

بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی کو اداکاروں پر تنقید مہنگی پڑگئی اور ان کے بھائی شمس نواب صدیقی نے ہی ان کی مخالفت کردی۔

بھارت میں کورونا کی بدترین صورتحال کے دوران بالی وڈ اداکاروں کی جانب سے چھٹیاں منانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر نواز الدین صدیقی نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

نواز الدین صدیقی نے اداکاروں کو کہا تھا کہ ’کچھ تو شرم کرو‘۔ تاہم اب ان کے اس مؤقف کی ان کے بھائی و ہدایتکار شمس نواب صدیقی نے مخالفت کردی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں شمس نواب صدیقی نے کہا کہ تم کیوں ناراض ہورہے ہو بھائی؟ ہر کسی کو کہیں بھی جانے کا حق ہے، سب ٹیکس ادا کرتے ہیں اور آپ کرتے ہیں یا نہیں؟

شمس نواب نے یہ ٹوئٹ ہٹا دی تھی— فوٹو: بھارتی میڈیا

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یہ بتائیں کہ آپ نے معاشرے کیلئے کیا کیا؟ فالتو میں اچھا بننے کی کوشش کیوں کرتے ہو؟

بعد ازاں یہ ٹوئٹ شمس نواب نے ہٹا دی تھی۔

مزید خبریں :