27 اپریل ، 2021
وفاقی کابینہ نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کیلئے 3 اسلحہ لائسنسز کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا اور کئی اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کو 3 اسلحہ لائسنسز رکھنے کی منظوری دی جبکہ انہیں ایک 223 بور اور 2 کلاشنکوف رکھنے کی اجازت ہوگی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے دوان ان پر انڈے پھینکے گئے تھے۔