پاکستان
Time 28 اپریل ، 2021

پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن نے ملکی وسائل سے تیار وینٹی لیٹر متعارف کروا دیا

پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن نے  ملکی وسائل سے تیارکردہ پہلا  آئی سی یو  وینٹی لیٹر آئی لیو (i-Live)کے نام سے متعارف کروادیا۔

 ترجمان پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے مطابق پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن نے ملکی وسائل سے تیار کردہ وینٹی لیٹر کو آئی لیو (i-Live) کا نام دیا ہے۔

ڈریپ نے وینٹی لیٹر کی تیاری اور استعمال کی باقاعدہ منظوری بھی دے دی ہے، یہ ملک میں تیار کردہ پہلا وینٹی لیٹر ہے جسے ڈریپ نے منظور کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ڈریپ کی حتمی منظورى کے بعد وینٹی لیٹر کی بڑے پیمانے پر تیارى شروع کر دى جائے گی۔

ترجمان کے مطابق وینٹی لیٹر ایٹمی توانائی کمیشن کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے مروجہ طبی معیارات کے مطابق تیار کیا، جس کی جناح اسپتال لاہور میں بھی جانچ کی گئی ہے، جانچ میں شامل طبی ماہرین، بائیو ٹیکنالوجی اور بائیو میڈیکل انجینئرز نے اسے کامیاب قرار ديا ہے۔

مزید خبریں :