اداکار فرقان قریشی ٹک ٹاکرزکی مقبولیت سے پریشان

فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

اداکار فرقان قریشی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک سے مشہور ہونے والے ٹک ٹاکرز سے پریشان ہوگئے۔

ایک ٹی وی شو میں انٹرویو کے دوران فرقان قریشی نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ میں ان ٹک ٹاکرز کا کیا کروں ؟ ان ٹک ٹاکرز نے مقبولیت کا مفہوم ہی تبدیل کردیا ہے۔

اداکار نے مزاحیہ لہجے میں شکوہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ان ٹک ٹاکرز کے ساتھ بھی 200 بندہ تصویر کھنچوارہا ہے اور میرے ساتھ بھی 200 لوگ ہی تصویر کھنچوارہے ہیں، تو میں نے کون سا تیر مار لیا۔

خیال رہے کہ اداکار فرقان قریشی کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا پے جنہیں شوبز انڈسٹری میں کامیاب ہونے کے لیے خاصی محنت اور جدوجہد کرنا پڑی۔

فرقان قریشی نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور ماڈل کیا اور اب اداکار مقبول ڈراموں میں منفرد کردار نبھانے کی وجہ سے شوبز انڈسٹری کا ایک جاناپہچانا نام تصور کیے جاتے ہیں جب کہ ان کی ویب سیریز پاکستان سمیت بھارت میں بھی داد سمیٹنے میں کامیاب رہی ہے۔

مزید خبریں :