Geo News
Geo News

Time 30 اپریل ، 2021
پاکستان

کن لوگوں پر جہنم کی آگ حرام ہے؟

فوٹو: فائل

سوال: کون لوگ ہیں جن پر جہنم کی آگ حرام ہے اور ان کی پہچان کیا ہے؟

جواب: حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے۔ ’میں تمہیں اس آدمی کی پہچان بتاتا ہوں جس پر جہنم کی آگ حرام ہے اور وہ آگ پر حرام ہے، یہ وہ آدمی ہے جو نرم مزاج ہو اور نرم طبیعت ہو اور نرم خو ہو۔‘ 

حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ بھی ارشاد ہے کہ ’حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے پوچھا، اے میرے رب!  تیرے نزدیک تیرے بندوں میں سب سے زیادہ پیارا کون ہے؟ اللہ تعالیٰ نے جواب دیا، ’جو بدلہ لینے کی قدرت رکھنے کے باوجود بدلہ نہ لے اور معاف کردے۔‘ (مشکوٰۃ)

نوٹ: رمضان سے متعلق دیگر معلومات کے لیے آپ ہماری ویب سائٹ ramadan.geo.tv پر بھی کلک کر سکتے ہیں۔