Time 30 اپریل ، 2021
پاکستان

کراچی میں کورونا کی زیادہ خطرناک برازیلی اور جنوبی افریقی قسم سامنے آگئی

کراچی میں کورونا کی زیادہ خطرناک برازیلی اور جنوبی افریقی قسم سامنے آگئی۔

صوبہ سندھ کی وزیرِ صحت عذرا پیچوہو نے انکشاف کیا کہ برازیلی اور جنوبی افریقی اقسام پر ویکسین کا اثر بھی کچھ خاص نہیں ہوتا، اس کے باعث اموات کی شرح بھی زیادہ ہے۔

یعنی ویکسینیشن کے باوجود اگر وائرس کی برازیلی اور جنوبی افریقی قسم متاثر کرتی ہے تو آپ بہت زیادہ بیمار ہو سکتے ہیں۔

عذرا پیچوہو نے کہا کہ وائرس کی برطانوی قسم بھی نمونوں میں ملی ہے ، یہ بہت تیزی سے پھیلتی ہے ۔ اس کے پھیلاؤ کی شرح 60 فیصد اور اموات کی شرح تقریباً 68 فیصد ہے۔

عذرا پیچوہو نے لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل  کی اور کہا  کہ اگر اس دفعہ عید کی شاپنگ نہیں کی تو کوئی بڑی بات نہیں ہوگی، ماسک لگائے بغیر مارکیٹ جانا خطرناک ہے۔

مزید خبریں :