وزارت داخلہ نے ملک بھر میں یوم علیؓ کے جلوسوں پرپابندی عائد کردی

یوم علی رضہ اللہ تعالیٰ عنہ کی مناسبت سے مجالس کی اجازت ہو گی، وفاقی وزارت داخلہ— فوٹو:فائل 

وفاقی وزارت داخلہ نے کورونا کے پیش نظر ملک بھر میں یوم علیؓ کے جلوسوں پر پابندی عائد کردی۔

وزرات داخلہ کے مطابق پابندی کا اطلاق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یوم علی رضہ اللہ تعالیٰ عنہ کی مناسبت سے مجالس کی اجازت ہو گی۔

خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے یوم علیؓ کے موقع پر ہر قسم کے جلوس نکالنے پر پابندی کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد وزارت داخلہ نے بھی پابندی عائد کی ہے۔

مزید خبریں :