02 مئی ، 2021
مردان میں ضلعی انتطامیہ نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔
مردان میں کمشنر آفس میں اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ ،سیکرٹری ہیلتھ، پولیس و انتظامیہ کے حکام و اراکین اسمبلی شریک ہوئے۔
اجلاس کے بعد اراکین اسمبلی نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ کل سے بند دکانیں کھولنےکی اجازت ہوگی تاہم کورونا ایس او پیز کے اندر رہتے ہوئےہی کاروبارکی اجازت ہوگی۔
کاروبار کا دورانیہ مقرر کرنےکےلیے تاجروں اور انتظامیہ کا اجلاس ہوگا جس میں اوقات کار طےکیے جائیں گے۔
خیال رہےکہ مردان میں کورونا کے بڑھتے کیسز کےباعث ایک ہفتےکا مکمل لاک ڈاون کیا گیا تھا۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق مردان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح اس وقت بھی 14 فیصد ہے۔