بالی وڈ اداکار نے آکسیجن کے بدلے قیمتی موٹرسائیکل فروخت کیلئے پیش کردی

گزشتہ سال کورونا سے متاثرہ بالی وڈ اداکار ہرش وردان رانے بھی میدان میں آئے ہیں— فوٹو:فائل 

بالی وڈ اداکار ہرش وردان رانے نے آکسیجن کنسنٹریٹرز(آکسیجن بنانے والی مشین) کیلئے اپنی قیمتی موٹر سائیکل فروخت کیلئے پیش کردی۔

بھارت میں کورونا کے باعث ابتر صورتحال ہے اور روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ اس صورتحال میں بھارت کی فلم نگری بھی پیچھے نہیں ہے اور متاثرین کی بڑھ چڑھ کر مدد کررہے ہیں۔

گزشتہ سال کورونا سے متاثرہ بالی وڈ اداکار ہرش وردان رانے بھی میدان میں آئے ہیں اور متاثرہ مریضوں کی مدد کیلئے اپنی قیمتی موٹر سائیکل فروخت کیلئے ڈال دی۔


اداکار نے انسٹاگرام پراپنی موٹرسائیکل دھوتے ہوئے تصویر لگائی اور کہا کہ اپنی پسندیدہ موٹر سائیکل فروخت کررہا ہوں تاکہ اس سے حاصل آمدنی سے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مدد کیلئے آکسیجن کنسنٹریٹرز خریدے جاسکیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے مزید پوچھا کہ بھارتی شہر حیدرآباد میں اچھا آکسیجن کنسٹریٹرز کہاں دستیاب ہوں گے۔

ہرش وردان رانے نے یہ موٹر سائیکل 2014 میں خریدی تھی اور یہ ان کی پسندیدہ موٹر سائیکل ہے۔

مزید خبریں :