04 اکتوبر ، 2012
ڈینور… امریکی صدر بارک اوباما اور ان کے حریف امیدوار مٹ رومنی کے درمیان پہلی صدارتی بحث جاری ہے۔ڈینور میں ہونے والی اسبحث میں امریکی صدر بارک اوباما اور ان کے حریف مٹ رومنی کا ایک دوسرے کی پالیسیوں پر اختلاف کیا۔امریکی ری پبلیکن صدارتی امیدوار مٹ رومنی کا کہنا تھا کہ امریکا میں گیس اور تیل کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔توانائی سمیت دیگرشعبوں میں 40 لاکھ افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔ امریکی عوام کے لیے چھوٹا کاروبار کرنے کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔چھوٹے کاروبار کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ، اس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔مٹ رومنی کا کہنا تھا کہ اقتصادی بہتری کے لیے نئی راہ پر چلنے کی ضرورت ہے، متوسط طبقے کو ٹیکس میں چھوٹ دینی چاہیے۔صد ر اوباما کا کہنا تھا کہ ہم نے تعلیم میں سرمایہ کاری کیہے۔