03 مئی ، 2021
لاہور: شوگر اسکینڈل کیس میں نامزد پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کی ضمانت میں 19 مئی تک توسیع ہو گئی۔
لاہور کی بینکنگ کورٹ میں جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
جہانگیر ترین کے وکیل نے کہا کہ ابوبکر خدا بخش کو تفتیشی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے، ہمیں موقع دیا جائے کہ ہم تفتیش کا حصہ بنیں۔
وکیل کا کہنا تھا کہ یہ ایف آئی آرز حقائق کے خلاف ہیں، اس کیس میں رقوم سے متعلق بہت سے نقائص ہیں۔
وکیل جہانگیر ترین کا کہنا تھا تفتیش مکمل ہو جائے تو ہو سکتا ہے ایف آئی اے کہہ دے کہ یہ کیس قابل اخراج ہے۔
بینکنگ کورٹ نے جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف کیس کی سماعت 19 مئی تک ملتوی کر دی۔