03 مئی ، 2021
اداکارہ عائزہ خان کے گھر نئے مہمان ’مینو‘ کی انٹری سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔
اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر خوبصورت طوطے کی مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے گھر اس نئے ممبر کی انٹری سے متعلق اطلاع دی گئی ہے۔
ویڈیو کیپشن میں اداکارہ نے ’مینو‘ کومداحوں سے ملواتے ہوئے طوطے کا استقبال کیا۔
عائزہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا کہ اپنے گھر کے نئے ممبر مینو کے اضافے سے آپ کو ملوارہی ہوں۔
اداکارہ نے پوسٹ میں نجی ٹی وی چینل پر نشر کیے جانے والے ڈرامے کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ ’چپکے چپکے ‘جلد ختم ہوجائے گا لیکن مینو میرے دل کے ہمیشہ قریب رہے گا۔
عائزہ کی پوسٹ کو کچھ ہی گھنٹوں میں 7 لاکھ سے زائد بار دیکھاجاچکا ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں نجی ٹی وی چینل سے نشر کیاجانے والا اداکارہ کا ڈرامہ ،عائزہ خان کے منفرد کردار کے باعث خاصاوائرل ہورہا ہے۔