04 مئی ، 2021
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ناموس رسالت ﷺ ہر مسلمان کے لیے سب سےبڑھ کر ہے، ناموس رسالت ﷺ کےقانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں یورپین پارلیمنٹ کی قرارداد سے متعلق کابینہ ارکان نے تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق علی محمد خان کا کہنا تھا کہ یورپین پارلیمنٹ کی قراردادکا سخت جواب دیا جانا چاہیے۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت ﷺکےقانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ہم کسی کے دباؤ میں فیصلے نہیں کرتے، ناموس رسالت ﷺ ہر مسلمان کے لیے سب سے بڑھ کر ہے۔
وزیراعظم نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وزراء معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے احتیاط کریں،حکومت اپنے طور پر معاملات کو دیکھ رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مشیرتجارت رزاق داؤد نے عیدالفطر کی 6 چھٹیاں دینے پر اعتراض کیا، ان کا کہنا تھا کہ عیدالفطر کی 3 چھٹیاں دینی چاہئیں، 6چھٹیاں ہونے سے ایکسپورٹرز کو مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے عید کی چھٹیوں کے دوران ایکسپورٹرز کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کردی۔