دنیا
Time 05 مئی ، 2021

ٹرمپ کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

سماجی رابطے کے سائٹ فیس بک کے نگراں بورڈ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کے استعمال پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رواں سال 6 جنوری کو کیپٹل ہل پر حملے کے بعد فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹس بند کردیے تھے۔

ٹرمپ کا فیس بک اکاؤنٹ پہلے کیپٹل ہل پر دھاوا بولنے کی حمایت میں تبصرے پر 24 گھنٹے کیلئے بلاک کیا گیا تھا تاہم بعد میں یہ اکاؤنٹ غیرمعینہ مدت تک کیلئے بند کردیا گیا تھا۔

اب فیس بک کے نگراں بورڈ نے بھی سابق امریکی صدر کے فیس بک اورا نسٹاگرام اکاؤنٹ کو بند رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

20 رکنی بورڈ نے قرار دیا کہ ٹرمپ کے تبصرے نے پرتشدد ماحول کا سنگین خطرہ پیدا کیا جو کسی بھی طرح سے ٹھیک نہیں تھا۔

خیال رہے کہ  6 جنوری  کو اُس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے کیپیٹل ہل (امریکی ایوان نمائندگان) پر دھاوا بول دیا تھا اور سیکیورٹی حصار توڑتے ہوئے عمارت کے اندر داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی تھی۔

مزید خبریں :