دنیا
Time 06 مئی ، 2021

ممتا بنرجی سادگی میں جنوبی ایشیائی سیاستدانوں کیلیے مثال بن گئیں

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں حکمراں جماعت بی جے پی کو شکست دینے والی ممتا بنرجی سادگی میں جنوبی ایشیا کے تمام سیاستدانوں کے لیے مثال بن چکی ہیں۔

2 بار بنگال کی وزیراعلیٰ رہننے والی گیت نگار ،مصنفہ اور مصورہ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ انہوں نے آج تک نہ حکومت سے اپنی پنشن لی اور نہ ہی وزیراعلیٰ کی حیثیت سے تنخواہ لی۔

ہمیشہ سفید ساڑھی میں ملبوس رہنے والی ممتا سادہ سی ہوائی چپل پہنتی ہیں اور ہمیشہ اکنامی کلاس میں سفر کرتی ہیں ۔

مغربی بنگال کی مقبول ترین سیاسی رہنما  اندورن ملک سفر کے دوران گیسٹ ہاؤس میں اپنے خرچے پر رہتی ہیں اور چائے تک اپنے پیسوں کی پیتی ہیں۔

ممتا کا کہنا ہےکہ ان کی کتابوں اور گیتوں سے حاصل ہونے والی رائلٹی ان کی گزر بسر کے لیےکافی ہے۔

مزید خبریں :