07 مئی ، 2021
فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس ) 2020 کے نتائج کا اعلان کردیا۔
سال 2020 کے سی ایس ایس امتحان میں طلباء و طالبات کے پاس ہونے کی شرح 2 فیصد سے بھی کم رہی اور نتائج کے مطابق صرف ایک عشاریہ 96 فیصد امیدوار امتحان پاس کرسکے۔
جاری کردہ نتائج کے مطابق سی ایس ایس 2020 کے امتحان میں 18ہزار 553 امیدواروں نے شرکت کی جس میں سے 18 ہزار 177 امیدوار تحریری امتحان میں فیل ہوگئے جب کہ صرف 376 امیدوار ہی کامیاب ہوئے۔
پاس قرار دیے گئے امیدواروں میں بھی انٹرویو کے بعد صرف 221 امیدوار منتخب قرارپائے۔