آل پاکستان انجمن تاجران کا چاند رات تک کاروبار کھولنے کا اعلان

کل آزادکشمیر،گلگت بلتستان سمیت ملک بھرمیں کاروبارکھلےرہیں گے، صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ— فوٹو: فال 

اسلام آباد: آل پاکستان انجمن تاجران نے کل سےچاند رات تک کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ کل آزادکشمیر،گلگت بلتستان سمیت ملک بھرمیں کاروبارکھلےرہیں گے، سعودی حکومت کی طرح 24 گھنٹے کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔

اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس اگر کوئی ریلیف نہیں تو ہمیں کاروبار کرنے دے۔

خیال رہے کہ صرف صوبہ سندھ میں کل یعنی ہفتے کو کاروبار ہوگا جس کا وقت صبح 6 سے شام 6 تک ہے جبکہ ملک کے دیگر صوبوں میں آج شام 6 بجے سے شاپنگ مالز اور کاروباری مراکز بند کردیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :