شاپنگ کا وقت ختم، جس نے عید کی شاپنگ کرلی کرلی، جو رہ گیا وہ رہ گيا

ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث 8 مئی سے لاک ڈاؤن کے پیش نظر آج شام 6 بجے شاپنگ کا وقت ختم ہوگیا۔

سندھ کے علاوہ ملک بھر میں عید سے پہلے بازار کھلے رہنے کا آخری دن بھی تمام ہوگيا اور 6 بجتے ہی انتظامیہ مارکیٹیں بند کرانے کیلئے متحرک ہوگئی۔

دن بھر بازاروں میں بھرپور رش رہا اور سڑکوں پر ٹریفک جام رہا جبکہ خریداروں نے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں۔

انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والوں کیلئے صورتحال سے نمٹنا مشکل ہوگیا۔ اب ملک بھر میں مارکیٹیں اور بازار 19 مئی کو کھلیں گے جس نے عید کی شاپنگ کرلی کرلی جو رہ گیا وہ رہ گيا۔

کورونا کے باعث ملک بھر میں 8 سے 16مئی تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔ 

کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ماسک پہنیں، سماجی فاصلے کا خیال رکھیں اور عید بھی سادگی سے منائیں۔

مزید خبریں :