08 مئی ، 2021
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزین لیڈر شہباز شریف کو بیرون ملک روانگی سے روکے جانے پر مریم نواز کا رد عمل سامنے آگیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے شہبازشریف کو ائیر پورٹ پر روکنے کی مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے شہبازشریف کو روک کر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی ہے، نظر آرہا ہے سلیکٹڈ کتناخوفزدہ ہے۔