09 مئی ، 2021
مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے افغان دارالحکومت کابل میں اسکول دھماکوں کی مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں اکثریت طلبہ کی تھی ، اس بہیمانہ واقعے نے سانحہ اے پی ایس پشاور کے زخم تازہ کردیے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کابل میں اسکول کے قریب بم دھماکوں میں طالبات سمیت درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے تھے، یہ دھماکے ایسے وقت ہوئے ہیں جب افغانستان سے امریکی افواج طویل جنگ کے بعد واپس روانہ ہو رہی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسکول پر کار بم حملے میں جاں افراد کی تعداد 55 اور زخمیوں کی تعداد 150 ہوگئی ہے، جاں بحق اور زخمیوں میں زیادہ تر طالبات شامل ہیں۔