دنیا
Time 09 مئی ، 2021

کابل میں اسکول کے باہر بم دھماکے میں جاں بحق افرادکی تعداد 68 ہوگئی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اسکول کے باہر بم دھماکے میں جاں بحق افرادکی تعداد 68 ہوگئی۔

گذشتہ روز اسکول کے باہر ہونے والے بم دھماکے میں 150 سے افراد زخمی ہیں،  واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں  میں زیادہ تر طالبات شامل ہیں۔

افغان حکومت نے واقعے پر منگل کو یوم سوگ کا اعلان کیا ہے، افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو  دھماکے کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔

 دوسری جانب طالبان کے ترجمان نے الزام کی سختی سے تردیدکرتے ہوئے کہا ہےکہ اس کارروائی میں کابل انتظامیہ کی سرپرستی میں داعش کے نام پرکام کرنے والے عناصر ملوث ہیں۔

اسکول پر دہشت گرد حملے کی پاکستان کی جانب سے بھی مذمت  کی گئی ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں افغانستان کے ساتھ ہے۔

مزید خبریں :