پاکستان
10 مئی ، 2021

امام کعبہ نے وزیراعظم کی پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی

اسکرین گریب

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے امام کعبہ الشیخ عبد الرحمٰن السدیس کو  پاکستان آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق گزشتہ روز کعبۃ اللہ کے امام الشیخ عبد الرحمٰن السدیس نے مسجد الحرام کے دیگر اماموں کے گروپ کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، گروپ کے دیگر ممبران میں شیخ شریب، شیخ سعد شتری اور شیخ صالح حمید شامل تھے۔

دوران ملاقات وزیراعظم نے کورونا وبا کے پیش نظر ایس او پیز کے تحت حج انتظامات کو سراہا ور  زائرین کو بہترین سہولتوں کی فراہمی پر خادم حرمین شریفین کی تعریف کی۔

عمران خان نے اس موقع پر عازمین حج کو جدید ترین سہولیات کی فراہمی پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو خراج تحسین  بھی پیش کیا۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے امام کعبہ سے پاکستان کی ترقی اور پاکستانی عوام کی فلاح وبہود کے لیے دعا کی اپیل کی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے کعبہ کے امام صاحبان کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی اور کہا کہ پاکستانی عوام آپ کی بہت تعظیم کرتے ہیں اور آپ کی آمد کے منتظر ہیں۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق امام کعبہ نے عمران خان کی دعوت قبول کرتے ہوئے جلد پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اس موقع پر عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سیکریٹری خارجہ، وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی طاہر اشرفی بھی موجود تھے۔

خیال رہے کہ عمران خان سعودی عرب کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM