صیہونی فوج کا مسجد اقصیٰ پر حملہ، آواز نہ اٹھانے پر نور بخاری کی تنبیہ

فوٹو: فائل

شوبز کی دنیا کو خیرآباد کہنے والی سابق اداکارہ نور  بخاری نے مسجد الاقصیٰ کی موجودہ سنگین صورتحال پر  سلیبریٹیز سے شدید ناراضگی کا اظہار  کیا ہے۔

نور  بخاری نے مشہور شخصیات سے سوال کیا ہے کہ سب خاموش کیوں ہیں؟ اس معاملے پر ظلم کے خلاف کوئی اپنی آواز کیوں نہیں اٹھا رہا؟

نور بخاری نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مقبوضہ بیت المقدس پر ہونے والے حملے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن تحریر کیا کہ اسرائیل نے اس وقت مسجد پر حملہ کیا جب ہمارے مسلمان بہن بھائی نماز ادا کر  رہے تھے۔

انہوں نے لکھا سب خاموش کیوں ہیں؟ خدا کے لیے آواز  اٹھاؤ، کہاں گئیں ہماری سلیبریٹیز، کوئی ٹوئٹ اب تک نہیں آیا۔

نور  بخاری نے خطرہ ظاہر کرتے ہوئے تنبیہہ کی کہ خدا کے لیے آواز بلند کرو ورنہ تباہی ہمارا مقدر بن جائے گی۔

یاد رہے مسجد الاقصیٰ میں مسلسل کئی روز سے کشیدہ صورتحال قائم ہے، ستائیسویں شب پر اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پر ربڑ کی گولیوں سے فائرنگ اور اسٹن گرنیڈز مارے جس سے سیکڑوں افراد زخمی ہوئے۔

مزید خبریں :