اسرائیلی فوج کا مسجد اقصیٰ پر حملہ، اشنا شاہ میڈیا اور دنیا پر برس پڑیں

فوٹو: فائل

پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے بھی بیت المقدس میں جاری کشیدہ صورتحال اور فلسطینیوں پر جاری مظالم کے باوجود میڈیا سمیت دنیا بھر کی خاموشی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اشنا شاہ کی جانب سے ایک ٹوئٹ کے ذریعے فلسطینیوں پر جاری ظلم وستم پر میڈیا سمیت دنیا بھر کو آڑے ہاتھوں لیا گیا۔

اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ غیر قانونی اسرائیلی آبادکاری کے علاوہ میڈیا اور دنیا نے فلسطینیوں پر ظلم کیا ہے۔

اشناشاہ نے مزید لکھا کہ یہ لمبا باب (مسجد الاقصیٰ پر حملہ) تاریخ کا شرمناک واقعہ ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے  قبل شوبز کی دنیا کو خیرآباد کہنے والی سابق اداکارہ نور بخاری نے  بھی مسجد الاقصیٰ کی موجودہ سنگین صورتحال پر سلیبریٹیز سے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

نور بخاری کی جانب سے بیت المقدس پر حملے کو خطرہ ظاہر کرتے ہوئے تنبیہہ کی گئی کہ خدا کے لیے آواز بلند کرو ورنہ تباہی ہمارا مقدر بن جائے گی۔

یاد رہے مسجد الاقصیٰ میں مسلسل کئی روز سے کشیدہ صورتحال قائم ہے، ستائیسویں شب پر اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پر ربڑ کی گولیوں سے فائرنگ اور اسٹن گرنیڈز مارے جس سے سیکڑوں افراد زخمی ہوئے۔

مزید خبریں :