دنیا
Time 10 مئی ، 2021

مسجد الاقصیٰ میں اسرائیلی فوج کے مظالم کیخلاف مختلف ممالک میں مظاہرے

مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوج کے مظالم کے خلاف مختلف ممالک میں مظاہرے کیے گئے۔

استنبول میں اسرائیلی قونصل خانے کے سامنے سیکڑوں افراد  نے مظاہرہ کیا اور صیہونی مظالم ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

 برطانیہ کے شہروں لندن اور مانچسٹرمیں بھی مظاہرے کیے گئے اور  مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی اور فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا گیا۔

مظاہرین نے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں عالمی برادری سے اسرائیل کے خلاف متحد ہونے کی اپیل بھی کی۔

دوسری جانب مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، اور آنسو گیس شیلنگسے مزید  تین سو سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

جمعے سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک سات سو سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

 اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد فلسطینی لڑکی مریم افیفی کی ویڈیو وائرل ہوگئی ، وی ڈیو میں مریم گرفتاری کے بعد وہ مسکرا رہی ہے ۔

 مریم کا کہنا تھا کہ اسے ایک لڑکی کو تشدد سے  بچانے پر گرفتار کیا گیا، وہ نہیں چاہتی کہ فلسطینی بچے بھی خوف کے سائے میں پرورش پائیں۔

مزید خبریں :