دنیا
Time 10 مئی ، 2021

بھارت میں کورونا سے ہلاک مریضوں کی لاشیں گنگا میں بہا دی گئیں

بھارت میں کورونا کی صورت حال ہر گزرتے دن کے ساتھ بھیانک ہوتی جارہی ہے اور اب نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ آخری رسومات کیلئے جگہ نہیں مل پارہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار میں کئی لاشیں دریائے گنگا کے کنارے بہتی ہوئی پائی گئیں جبکہ  یہ لاشیں اترپردیش سے بہتی ہوئی بہار کے سرحدی علاقے بکسر میں دریائے گنگا کے کنارے تک پہنچیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ درجنوں لاشوں کی حالت انتہائی خراب ہوچکی تھیں اور وہ گل سڑ چکی تھیں۔

بھارتی میڈیا کاکہنا ہے کہ ممکنہ طور پر 30 سے 40 ان مریضوں کی لاشیں ہیں جن کے لواحقین کو ان کی آخری رسومات اداکرنے کیلئے جگہ بھی نہیں ملی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لاشیں 5 سے 7 دن پرانی ہیں اور ان کی تعداد سو تک بھی ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں :