دنیا
Time 10 مئی ، 2021

آئندہ چند سالوں میں یورپ کی سڑکوں پر بجلی سے چلتی گاڑیوں کا راج ہوگا

ماہرین کا کہنا ہے کہ یورپ میں 10،15 سال بعد سڑکوں پر بجلی سے چلتی گاڑیوں کا راج ہوگا۔

یورپی ماہرین کے مطابق  آئندہ 6،7  سالوں میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری پر فیول اورگیس سے چلنے والی گاڑیوں سےکم لاگت آئےگی اور یورپ میں 10،15 سال بعد 100 فیصد خریدار  بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے ہی ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی کے لیے یورپی یونین کی ہدایات کے پیش نظرکارساز ادارے برقی اور ہائبرڈ گاڑیاں بنانے پر توجہ دے رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں بجلی سے چلنے والی گاڑیاں بنانا مزید سستا ہوجائے گا جس کے باعث ان کاروں کی مقبولیت اور فروخت میں اضافہ ہوگا۔

خیال رہے کہ برطانیہ نے بھی ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے 2035 کے بعد پیٹرول، ڈیزل اور ہائبرڈ گاڑیوں کی فروخت پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔

برطانیہ کی جانب سے اس پالیسی پر عمل درآمد کا مقصد عالمی ماحولیاتی مسائل سے نمٹنا ہے اور اقوام متحدہ کے ہدف کے مطابق 2050 تک کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں اپنا حصہ صفر کرنا ہے۔

مزید خبریں :