Geo News
Geo News

Time 11 مئی ، 2021
پاکستان

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سےمتعلق نہ کوئی یوٹرن لیا نہ لے گا، شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سےمتعلق نہ کوئی یوٹرن لیا نہ لے گا۔

وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ جب ایک مسئلہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ہے ،سلامتی کونسل میں زیر بحث رہا ہے ، تو یہ داخلی معاملہ تو ہو ہی نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کوپاکستان سےبات چیت کیلئےکشمیرسےمتعلق اپنی پالیسی پرنظرثانی کرنا ہوگی۔

مزید خبریں :