کھیل
Time 11 مئی ، 2021

تنقید کرنے والے اپنا خون جلاتے رہیں میں ان کیلئے دعا گو ہوں، مصباح

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا اور زمبابوے کا دورہ کامیاب رہا ، مستقبل میں وائٹ بال کی بڑی اہم سیریز ہیں ،مڈل آرڈر مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے ،انگلینڈ کے خلاف سیریز ورلڈ کپ کی تیاری کا حصہ ہوگی۔

ہرارے سے پاکستانی میڈیا سے آن لائن گفتگو  کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ وائٹ بال کرکٹ کا کوچ الگ ہونا چاہیے یا نہیں یہ فیصلہ پی سی بی کو کرنا ہے لیکن جو بھی کوچ آئے گاوہ ایک دم خامیاں دور نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ وائٹ بال کرکٹ میں مسائل سامنے آئے ہیں، مڈل آرڈر کو بہتر بنانا ہوگا۔

مصباح الحق نے کہا کہ اُن پر تنقید کرنے والے اپنا خون جلاتے رہیں وہ ان کیلئے دعا گو ہیں۔

مزید خبریں :