11 مئی ، 2021
لاہورکے علاقے ڈیفنس میں قتل کی گئی پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی مائرہ کےکیس کی کی تفتیش سی آئی اےکو منتقل کردی گئی۔
پولیس ذرئع کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے مائرہ قتل کیس کی تفتیش سی آئی اے کو منتقل کر دی ہے، سی آئی اے پولیس اب حراست میں لیےگئے ملزموں سے تفتیش کر رہی ہے۔
دوسری طرف ایس ایچ او محمد قاسم کو معطل کر دیا گیا ہے، ڈی آئی جی آ پریشنز کے مطابق مائرہ نے پولیس کو دی گئی درخواست میں خود کو قتل کیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا تھا لیکن ڈیفنس پولیس نے نہ صرف اس کی درخواست پر کوئی کارروائی کی بلکہ اسےہی ڈرا کر واپس بھجوا دیا تھا اور درخواست داخل دفتر کر دی تھی۔
خیال رہےکہ مائرہ کو 3 مئی کواس کےکرائےکے گھر میں قتل کر دیا گیا تھا