10 مئی ، 2021
لاہورکے علاقے ڈیفنس میں قتل کی گئی پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی مائرہ کےکیس کی گتھی ابھی تک سلجھ نہیں سکی۔
لاہور پولیس برطانوی نژاد لڑکی مائرہ کے قتل کیس کے حوالےسے پُر امید ہےکہ وہ جلد قاتلوں تک پہنچ جائےگی۔
پولیس نے شبہ ظاہرکیا ہےکہ مائرہ کے قتل کے وقت اس کی سہیلی اقرا بھی وہاں موجود تھی اور اقرا کے بیان پر ہی مزید 2 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، تینوں افراد سے تھانہ ڈیفنس بی میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق مائرہ قتل کیس میں کوئی تیسرا بھی ملزم ہو سکتا ہے جس کے لیے ا س کے خاندان کے کچھ افراد کو بھی شامل تفتیش کیا جا سکتا ہے۔
دوسری طرف عبوری ضمانت کرانے والے دو ملزمان ظاہر جدون اور سعد امیر بٹ ابھی شامل تفتیش نہیں ہوئے، مائرہ کے قتل کا مقدمہ دو نامزد ملزموں سمیت 4 افراد کے خلاف درج ہے۔