Geo News
Geo News

Time 13 مئی ، 2021
پاکستان

جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بن گیا، سائیکلون سینٹر

ٹراپیکل سائیکلون سینٹر کے مطابق جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بن گیا۔

ٹراپیکل سائیکلون سینٹر کا کہنا ہے کہ جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ  کراچی سے 1440کلومیٹر فاصلے پر ہے۔

ٹراپیکل سائیکلون سینٹر کے مطابق 36 سے 48 گھنٹوں میں ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرسکتا ہے،  یہ ڈپریشں 16مئی تک سمندری طوفان کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔

ٹراپیکل سائیکلون سینٹر نے بتایا کہ سمندری طوفان کا رخ شمال مغرب کی جانب رہے گا تاہم سمندری طوفان سے پاکستان کے ساحلوں کو فی الحال خطرہ نہیں۔

ٹراپیکل سائیکلون سینٹر نے ہدایت کی کہ ماہی گیر 14 مئی سے گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔