پاکستان

وفاقی کابینہ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔

گزشتہ دنوں قومی احتساب بیورو (نیب) نے شہباز شریف کا ای سی ایل پر ڈالنے کیلئے درخواست وزارتِ داخلہ کو بھجوائی تھی جبکہ نیب کی درخواست پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔

ذرائع کے مطابق لیگی صدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے دی۔

 ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا نوٹیفکیشن کل جاری ہوگا۔

علاوہ ازیں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ کل ہم نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا ہے، رات کو کابینہ میں سمری بھیجی تھی۔

مزید خبریں :