Time 15 مئی ، 2021
سائنس و ٹیکنالوجی

چین کا خلائی مشن مریخ پر لینڈ کرگیا

چین کا خلائی مشن مریخ پر لینڈ کر گیا ہے۔

چین کے سرکاری میڈیا نے خلائی مشن کے مریخ پر لینڈ کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔

چین کا خلائی مشن مریخ کی سطح کے نیچے پانی اور زندگی کے امکانات کا جائزہ لے گا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل چین کے خلائی مشن کا ملبہ مالدیپ کے جزیزے کے قریب گرا تھا تاہم اس میں خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔