انکل سرگم کے خالق فاروق قیصر کو سپرد خاک کردیا گیا

ٹی وی کردار انکل سرگم کےخالق معروف مزاح نگار، مصنف، کالم نگار، کارٹونسٹ اور ٹی وی پروڈیوسر فاروق قیصر کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔

وہ گزشتہ روز حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے تھے۔ سلیمہ ہاشمی نے فاروق قیصر کو 1970 میں”اکڑ  بکڑ‘‘ کے ذریعے ٹی وی پر متعارف کرایا تھا۔

فاروق قیصر کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔

75سالہ فاروق قیصر کی نمازجنازہ میں معروف سیاستدانوں، سماجی شخصیات اور اداکاروں نے شرکت کی جن میں مسعود خواجہ، بابر نیازی، اسلم مغل، سلیم رضا، انجم حبیبی، ہاشم بٹ، طاہر ریمبو، طاہر صدیقی، سلمان سنی اور جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم شامل ہیں۔

نماز جنازہ میں شریک ہر چہرہ افسردہ اور فاروق قیصر کی فنی خدمات کو سراہتا نظر آیا۔

مزید خبریں :