دنیا
Time 15 مئی ، 2021

اسرائیل کی غزہ کے بجلی کے نظام کوبند کرنےکی دھمکی

اسرائیلی فوج کی مسلسل بمباری کے باعث غزہ کی پٹی کا بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے، ایندھن کی بندش کےباعث مقامی بجلی گھروں میں کام متاثر ہے— فوٹو: رائٹرز

غزہ: اسرائیلی حکومت نےغزہ کی پٹی کے بجلی کے نظام کوبند کرنےکی دھمکی دے دی۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی مسلسل بمباری کے باعث غزہ کی پٹی کا بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے، ایندھن کی بندش کےباعث مقامی بجلی گھروں میں کام متاثر ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی میں مقامی بجلی گھر 180 میگاواٹ بجلی بناتی ہے،اسرائیل کی بجلی کمپنی غزہ پٹی کو 220میگاواٹ بجلی فراہم کرتی ہے۔

اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر جاری بمباری سے اسرائیل سے بجلی کے ترسیل کے 8 مرکزی کیبل تباہ ہوگئے ہیں جس کے بعد بجلی کی ترسیل 400 میگاواٹ سےکم ہوکر 130میگاوٹ رہ گئی ہے۔

مزید خبریں :